Sunan ibn Majah Hadith 1869 (سنن ابن ماجہ)
[1869]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَہْمِ بْنِ صُخَيْرٍ الْعَدَوِيِّ،قَالَ: سَمِعْتُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ،تَقُولُ: قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا حَلَلْتِ فَآذِنِينِي))،فَآذَنَتْہُ،فَخَطَبَہَا مُعَاوِيَةُ،وَأَبُو الْجَہْمِ بْنُ صُخَيْرٍ،وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَمَّا مُعَاوِيَةُ فَرَجُلٌ تَرِبٌ لَا مَالَ لَہُ،وَأَمَّا أَبُو الْجَہْمِ فَرَجُلٌ ضَرَّابٌ لِلنِّسَاءِ،وَلَكِنْ أُسَامَةُ))،فَقَالَتْ بِيَدِہَا ہَكَذَا: أُسَامَةُ،أُسَامَةُ،فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((طَاعَةُ اللہِ وَطَاعَةُ رَسُولِہِ خَيْرٌ لَكِ))،قَالَتْ: فَتَزَوَّجْتُہُ فَاغْتَبَطْتُ بِہِ
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے کہا: مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تیری عدت ختم ہو جائے تو مجھے بتانا۔(عدت ختم ہونے پر) انہوں نے آپ کو اطلاع دی۔انہیں حضرت معاویہ،ابوجہم بن صخیر اور حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنھم نے نکاح کے لیے پیغام بھیجے تھے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: معاویہ (رضی اللہ عنہ) تو مفلس آدمی ہیں،ان کے پاس مال نہیں،ابوجہم (رضی اللہ عنہ) عورتوں کو بہت مارتے ہیں لیکن اسامہ (رضی اللہ عنہ بہترین ہیں۔) حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہ نے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کر کے کہا: اسامہ! اسامہ! اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: اللہ کی اطاعت اور اس کے رسول کی اطاعت تیرے لیے بہتر ہے۔حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: میں نے ان سے نکاح کر لیا،پھر مجھ پر رشک کیا گیا۔