Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1873 (سنن ابن ماجہ)

[1873]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ،أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ،أَخْبَرَہُ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ،وَمُجَمِّعَ بْنَ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّيْنِ،أَخْبَرَاہُ: ((أَنَّ رَجُلًا مِنْہُمْ يُدْعَی خِذَامًا أَنْكَحَ ابْنَةً لَہُ،فَكَرِہَتْ نِكَاحَ أَبِيہَا،فَأَتَتْ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَذَكَرَتْ لَہُ،فَرَدَّ عَلَيْہَا نِكَاحَ أَبِيہَا))،فَنَكَحَتْ أَبَا لُبَابَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ وَذَكَرَ يَحْيَی ((أَنَّہَا كَانَتْ ثَيِّبًا))

حضرت عبدالرحمٰن بن یزید انصاری اور حضرت مجمع بن یزید انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان کے خاندان کے ایک شخص حضرت خذام رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹٰی کا نکاح کر دیا۔اس نے اپنے والد کے کیے ہوئے نکاح کو پسند نہ کیا،چنانچہ اس نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر واقعہ عرض کیا۔آپ نے اس کے والد کا کیا ہوا نکاح کالعدم قرار دے دیا۔تب اس نے حضرت ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ سے نکاح کر لیا۔ حضرت یحییٰ بن سعید رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: یہ لڑکی ثیب (بیوی یا طلاق یافتہ) تھی۔