Sunan ibn Majah Hadith 3377 (سنن ابن ماجہ)
[3377]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ،عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ،عَنِ ابْنِ الدِّيلَمِيِّ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ وَسَكِرَ،لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا،وَإِنْ مَاتَ دَخَلَ النَّارَ،فَإِنْ تَابَ تَابَ اللہُ عَلَيْہِ،وَإِنْ عَادَ،فَشَرِبَ،فَسَكِرَ،لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا،فَإِنْ مَاتَ دَخَلَ النَّارَ،فَإِنْ تَابَ،تَابَ اللہُ عَلَيْہِ،وَإِنْ عَادَ،فَشَرِبَ،فَسَكِرَ،لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا،فَإِنْ مَاتَ دَخَلَ النَّارَ،فَإِنْ تَابَ تَابَ اللہُ عَلَيْہِ،وَإِنْ عَادَ،كَانَ حَقًّا عَلَی اللہِ،أَنْ يَسْقِيَہُ مِنْ رَدَغَةِ الْخَبَالِ،يَوْمَ الْقِيَامَةِ)) قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ وَمَا رَدَغَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: ((عُصَارَةُ أَہْلِ النَّارِ))
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے‘رسول اللہ ﷺنے فرمایا:’’جس شخص نے شراب پی اور اسے نشہ ہوگیا ‘اس کی چالیس دن نماز قبول نہیں ہو ں گی۔اور اگروہ(توبہ کئے بغیر)مر گیا تو جہنم میں جائے گا۔اگر اس نے توبہ کی تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما ئے گا۔اگر اس نے دوبارہ شراب پی لی اور اسے نشہ ہو گیا تو اس کی نماز (مزید)چا لیس دن قبول نہ ہو گی۔اگر (اس اثنا میں)وہ(توبہ کیے بغیر)مر گیا تو جہنم میں داخل ہو گا۔اگر اس نے پھر (تیسری بار)شراب پی اور اسے نشہ ہو گیا تو اس کی نماز (مزید)چا لیس دن قبول نہیں ہو گی۔اگر وہ مر گیا تو جہنم میں داخل ہو گا۔اور اگر اس نے توبہ کر لی تو اللہ اس کی توبہ قبول فرمائے گا۔اگراس نے پھر(چوتھی بار)شراب پی اللہ (ایسےشخص کے بارے)پختہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اسے قیامت کے دن گندی کیچڑپلائے گا۔‘‘صحابہ کرام نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول!گندی کیچڑ سے کیا مراد ہے؟آپ نے فرمایا:جہنمیوں کی پیپ اور گندگی۔‘‘