Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3458 (سنن ابن ماجہ)

[3458] إسنادہ ضعیف

ذواد: ضعیف عابد (تقریب: 1844) وتابعہ الصلت بن الحجاج وعامۃ حدیثہ مناکیر (دیوان الضعفاء للذہبي: 1969) ولیث بن أبي سلیم: ضعیف

انوار الصحیفہ ص 501

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ مِسْكِينٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ذَوَّادُ بْنُ عُلْبَةَ،عَنْ لَيْثٍ،عَنْ مُجَاہِدٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: ہَجَّرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَہَجَّرْتُ،فَصَلَّيْتُ ثُمَّ جَلَسْتُ،فَالْتَفَتَ إِلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: ((اشِكَنِبَ دَرْدْ؟)) قُلْتُ: نَعَمْ،يَا رَسُولَ اللہِ،قَالَ: ((قُمْ فَصَلِّ،فَإِنَّ فِي الصَّلَاةِ شِفَاءً)) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْقَطَّانُ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا ذَوَّادُ بْنُ عُلْبَةَ،فَذَكَرَ نَحْوَہُ،وَقَالَ فِيہِ: اشِكَنِبَ دَرْدْ يَعْنِي تَشْتَكِي بَطْنَكَ بِالْفَارِسِيَّةِ قَالَ: أَبُو عَبْدِ اللہِ حَدَّثَ بِہِ رَجُلٌ لِأَہْلِہِ فَاسْتَعْدَوْا عَلَيْہِ

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ دوپہر کےوقت (ظہر کی نماز کے اول وقت میں،مسجد میں) تشریف لے گئے۔میں بھی اول وقت (مسجد میں)چلا گیا۔میں نے (نفل) نماز پڑھی،پھر بیٹھ گیا۔نبی ﷺ میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا:اشکمت درد؟ ’’کیا تیرے پیٹ میں درد ہے؟ میں نے کہا،ہاں اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: اٹھ کر نماز پڑھ کیونکہ نمازمیں شفا ہے۔ایک روایت میں ہے کہ آپ نے فارسی میں کہا:اشکمت درد؟’’کیاترے پیٹ میں درد ہے؟‘‘ ابن ماجہ نے مرمایا: ایک آدمی ہے یہ حدیث اپنے خاندان والوں کو سنائی تو انہوں نے (قاضی سے) اسکی شکایت کردی۔(حدیث کے ضعیف ہونے کی طرف اشار ہے۔)