Sunan ibn Majah Hadith 3464 (سنن ابن ماجہ)
[3464]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ،وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ،قَالَ: ((جُرِحَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،يَوْمَ أُحُدٍ،وَكُسِرَتْ رَبَاعِيَتُہُ،وَہُشِمَتِ الْبَيْضَةُ عَلَی رَأْسِہِ،فَكَانَتْ فَاطِمَةُ تَغْسِلُ الدَّمَ عَنْہُ،وَعَلِيٌّ يَسْكِبُ عَلَيْہِ الْمَاءَ،بِالْمِجَنِّ،فَلَمَّا رَأَتْ فَاطِمَةُ أَنَّ الْمَاءَ لَا يَزِيدُ الدَّمَ إِلَّا كَثْرَةً أَخَذَتْ قِطْعَةَ حَصِيرٍ،فَأَحْرَقَتْہَا،حَتَّی إِذَا صَارَ رَمَادًا،أَلْزَمَتْہُ الْجُرْحَ،فَاسْتَمْسَكَ الدَّمُ))
حضرت سہیل بن ساعدیؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جنگ احدی کے دن رسول اللہ ﷺ زخمی ہوگئے۔آپ کاسامنے والا دانت ٹوٹ گیا۔آپ کےسر میں خود ٹوٹ کر گھس گیا۔حضرت فاطمہ آپ کے جسم مبارک سے خون کو دھو کر صاف کرنے لگیں اور حضرت علی ڈھال میں پانی لا کرڈال رہے تھے۔جب فاطمہ نے دیکھا کہ پانی ڈالنے سے خون اور زیادہ بہتا ہے تو انہوں نے ایک چٹائی کا ٹکرا لے کر جلایا۔جب اس کی راکھ بن گئی تو وہ زخم پر لگادی تب خون رک گیا۔