Sunan ibn Majah Hadith 3473 (سنن ابن ماجہ)
[3473]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ،عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ،عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ،قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((الْحُمَّی مِنْ فَيْحِ جَہَنَّمَ،فَابْرُدُوہَا بِالْمَاءِ)) فَدَخَلَ عَلَی ابْنٍ لِعَمَّارٍ فَقَالَ: ((اكْشِفِ الْبَاسْ،رَبَّ النَّاسْ،إِلَہَ النَّاسْ))
حضرت رافع بن خدیج ؓ سے روایت ہے،انہوں نےفرمایا:میں نے نبی ﷺ سے یہ فرمان سنا :’’بخار جہنم کی بھاپ سے ہے: لہذا اسے پانی کے ذریعےسے ٹھنڈا کرو۔‘‘پھر آپ حضرت عمار کے ایک بیٹے کے پاس تشریف لے گئے او رفرمایا: (اکشف الباس،رب الناس،الہ الناس)’’تکلیف دور کردے،اے لوگوں کے مالک! اے لوگوں کےکے معبود!‘‘