Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3474 (سنن ابن ماجہ)

[3474]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ،عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ،أَنَّہَا كَانَتْ تُؤْتَی بِالْمَرْأَةِ الْمَوْعُوكَةِ،فَتَدْعُو بِالْمَاءِ،فَتَصُبُّہُ فِي جَيْبِہَا،وَتَقُولُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ابْرُدُوہَا بِالْمَاءِ،وَقَالَ: ((إِنَّہَا مِنْ فَيْحِ جَہَنَّمَ))

حضرت اسماء بنت ابو بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب کسی بخار والی عورت کوان کے پاس لایا جاتا تو وہ پانی طلب فرماتیں او راسے اس (مریض عورت) کے گریبان میں ڈال دیتیں،اور فرماتی تھیں:نبی ﷺ نے فرمایا ہے:’’اسے پانی کے ذریعےسے ٹھنڈا کرو‘‘ اور فرمایا ہے: ’’یہ بخار جہنم کی بھاپ میں سے ہے:‘‘