Sunan ibn Majah Hadith 3544 (سنن ابن ماجہ)
[3544]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ،عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَاءٍ،عَنْ رَجُلٍ مِنْ آلِ الشَّرِيدِ يُقَالُ لَہُ: عَمْرٌو عَنْ أَبِيہِ قَالَ: كَانَ فِي وَفْدِ ثَقِيفٍ رَجُلٌ مَجْذُومٌ،فَأَرْسَلَ إِلَيْہِ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ((ارْجِعْ فَقَدْ بَايَعْنَاكَ))
حضرت عمرو رحمہ اللہ اپنے والد حضرت شرید ثقفی سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے فرمایا: قبیلۂ ثقیف کے وفد میں ایک مجذوم آدمی تھا۔نبی ﷺ نے اسے پیغام بھیجا: ’’واپس جا،ہم نے تیری بیعت لے لی۔‘‘