Sunan ibn Majah Hadith 3547 (سنن ابن ماجہ)
[3547]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ: حَدَّثَنَا وُہَيْبٌ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ،عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْأَشَجِّ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ،عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا قَالَ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ يَضُرَّہُ فِي ذَلِكَ الْمَنْزِلِ شَيْءٌ حَتَّی يَرْتَحِلَ مِنْہُ
حضرت خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اگر کوئی شخص کسی منزل پر ٹھرتے وقت یہ دعاپڑھ لے تو اسے اس کے کوچ کرنے تک اس منزل میں کوئی چیز تکلیف نہیں پہنچائے گی۔(دعا یہ ہے:) أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّۃِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ،’’میں اللہ کی پیدا کی ہوئی ہر چیز کے شر سے،اللہ کامل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں۔‘‘