Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3578 (سنن ابن ماجہ)

[3578]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ دُكَيْنٍ عَنْ زُہَيْرٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قُشَيْرٍ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَبَايَعْتُہُ وَإِنَّ زِرَّ قَمِيصِہِ لَمُطْلَقٌ قَالَ عُرْوَةُ فَمَا رَأَيْتُ مُعَاوِيَةَ وَلَا ابْنَہُ فِي شِتَاءٍ وَلَا صَيْفٍ إِلَّا مُطْلَقَةً أَزْرَارُہُمَا

حضرت قرہ بن ایاس مزنی ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کی بیعت کی۔اس وقت آپ کا بٹن کھلا ہوا تھا۔ حضرت قرہ بن عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے (حضرت قرہ ؓ کے بیٹے) معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ اور انکے بیٹے کو سردیوں اور گرمیوں میں جب بھی دیکھا ان کے بٹن کھلے ہوئے دیکھے۔