Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3629 (سنن ابن ماجہ)

[3629]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَخَضَبَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ إِنَّہُ لَمْ يَرَ مِنْ الشَّيْبِ إِلَّا نَحْوَ سَبْعَةَ عَشَرَ أَوْ عِشْرِينَ شَعَرَةً فِي مُقَدَّمِ لِحْيَتِہِ

حضرت حمید رحمہ اللہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا:کیا رسول اللہ ﷺ نے خضاب لگایا تھا؟ انہوں نے فرمایا:نبی ﷺ کے بال سفید نہیں ہوئے،صرف ڈاڑھی کے اگلے حصے میں سترہ یا بیس بال سفید تھے۔