Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3672 (سنن ابن ماجہ)

[3672]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ سَمِعَ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ يُخْبِرُ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُحْسِنْ إِلَی جَارِہِ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَہُ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ

حضرت ابو شریح خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ پر اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے تو اسے چاہئیے کہ اپنے پڑوسی سے اچھا سلوک کرے۔جو شخص اللہ پر اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے تو اسے چاہئیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے۔جو شخص اللہ پر اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے تو اسے چاہئیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔