Sunan ibn Majah Hadith 3731 (سنن ابن ماجہ)
[3731] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (4957)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ حَدَّثَنَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ لَقِيتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَ مَنْ أَنْتَ فَقُلْتُ مَسْرُوقُ بْنُ الْأَجْدَعِ فَقَالَ عُمَرُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ الْأَجْدَعُ شَيْطَانٌ
حضرت مسروق رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میری ملاقات حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے فرمایا:تو کون ہے؟میں نے کہا:مسروق بن اجدع ہوں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ فرمان سنا ہے: اجدع شیطان ہے۔