Sunan ibn Majah Hadith 3750 (سنن ابن ماجہ)
[3750]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ الْہُذَلِيِّ أَنَّ نِسْوَةً مِنْ أَہَلْ حِمْصَ اسْتَأْذَنَّ عَلَی عَائِشَةَ فَقَالَتْ لَعَلَّكُنَّ مِنْ اللَّوَاتِي يَدْخُلْنَ الْحَمَّامَاتِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ أَيُّمَا امْرَأَةٍ وَضَعَتْ ثِيَابَہَا فِي غَيْرِ بَيْتِ زَوْجِہَا فَقَدْ ہَتَكَتْ سِتْرَ مَا بَيْنَہَا وَبَيْنَ اللہِ
حضرت ابو ملیح(عامر بن اسامہ)ہذلی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حمص کی رہنے والی کچھ خواتین ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں،انہوں نے فرمایا:شاید تم بھی ان عورتوں سے ہو جو حماموں میں جاتی ہیں۔میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ فرمارہے تھے: جس عورت نے اپنے خاوند کے گھر کے علاوہ(کسی جگہ) اپنے کپڑے اتارے،اس نے اپنے اور اللہ کے درمیان(حیاکا)پردہ چاک کردیا۔