Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3812 (سنن ابن ماجہ)

[3812]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَشَّاءُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ مِائَةَ مَرَّةٍ غُفِرَتْ لَہُ ذُنُوبُہُ وَلَوْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص سو بار[سُبۡحَانَ اللہِ وَبِحَمۡدِہٖ]کہے،اس کے گناہ معاف ہوجائیں گے اگرچہ سمندر کے جھاگ کی طرح (بے شمار)ہوں۔