Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3864 (سنن ابن ماجہ)

[3864]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ: أَنْبَأَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ،عَنْ أَبِي نَعَامَةَ،أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ مُغَفَّلٍ،سَمِعَ ابْنَہُ يَقُولُ: اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْقَصْرَ الْأَبْيَضَ عَنْ يَمِينِ الْجَنَّةِ،إِذَا دَخَلْتُہَا،فَقَالَ: أَيْ بُنَيَّ سَلِ اللہَ الْجَنَّةَ،وَعُذْ بِہِ مِنَ النَّارِ،فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((سَيَكُونُ قَوْمٌ يَعْتَدُونَ فِي الدُّعَاءِ))

حضرت عبداللہ بن مغفل ؓ سے روایت ہے انھوں نے اپنے بیٹے کو دعا میں کہتے سنا:اے اللہ: میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ جب میں جنت میں داخل ہوں تو مجھے جنت کے دائیں طرف سفید محل دینا۔انھوں نے فرمایا: بیٹے سے جنت مانگو اور(جہنم کی) آگ سے اس کی پناہ مانگو کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے آپ فرمارہے تھے:آئندہ ایسے لوگ ہوں گے جودعا میں حدسے تجاوز کریں گے۔