Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3867 (سنن ابن ماجہ)

[3867]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ سُہَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ كَانَ لَہُ عَدْلَ رَقَبَةٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَعِيلَ وَحُطَّ عَنْہُ عَشْرُ خَطِيئَاتٍ وَرُفِعَ لَہُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ وَكَانَ فِي حِرْزٍ مِنْ الشَّيْطَانِ حَتَّی يُمْسِيَ وَإِذَا أَمْسَی فَمِثْلُ ذَلِكَ حَتَّی يُصْبِحَ قَالَ فَرَأَی رَجُلٌ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِيمَا يَرَی النَّائِمُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ أَبَا عَيَّاشٍ يَرْوِي عَنْكَ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ صَدَقَ أَبُو عَيَّاشٍ

حضرت ابو عیاش زرقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص صبح کے وقت یوں کہتا ہے: (لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ‘ لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شئی قدیر) اکیلے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،اس کا کوئی شریک نہیں۔بادشاہی اسی کی ہے،اور تعریف بھی اسی کی ہے۔اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے۔اسے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔اس کے دس گناہ معاف ہو جائیں گے۔اس کے دس درجے بلند ہو جائیں گے،اور وہ شام تک شیطان سے محفوظ رہے گا۔اگر شام کو کہے تو یہی ثواب ہو گا اور صبح تک (شیطان سے) محفوظ رہے گا۔ایک آدمی کو خواب میں رسول اللہ ﷺ کی زیارت ہوئی تو اس نے (خواب میں) عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ابو عیاش آپ سے اس اس طرح (مذکورہ) حدیث روایت کرتے ہیں۔آپ نے فرمایا: ابو عیاسچ کہتا ہے۔