Sunan ibn Majah Hadith 3868 (سنن ابن ماجہ)
[3868]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سُہَيْلٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا أَصْبَحْتُمْ فَقُولُوا اللہُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِذَا أَمْسَيْتُمْ فَقُولُوا اللہُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب صبح ہو جائے تو کہو: (اللہم! بک اصبحنا وبک امسینا وبک نحیی‘ وبک نموت) اے اللہ! ہم نے تیری توفیق سے صبح کی اور تیری عنایت سے شام کی،اور تیری قدرت سے ہم زندہ ہیں اور تیری قدرت ہی سے مریں گے۔اور جب شام ہو جائے تو کہو: (اللہم! بک امسینا‘ وبک اصبحنا‘ وبک نحیی‘ وبک نموت‘ والیک المصیر) یا اللہ! ہم نے تیری عنایت سے شام کی،اور تیری توفیق سے صبح کی،اور تیری قدرت سے ہم زندہ ہیں اور تیری قدرت ہی سے مریں گے۔اور تیری طرف ہی واپس جانا ہے۔