Sunan ibn Majah Hadith 3869 (سنن ابن ماجہ)
[3869]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ فِي صَبَاحِ كُلِّ يَوْمٍ وَمَسَاءِ كُلِّ لَيْلَةٍ بِسْمِ اللہِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَہُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَيَضُرَّہُ شَيْءٌ قَالَ وَكَانَ أَبَانُ قَدْ أَصَابَہُ طَرَفٌ مِنْ الْفَالِجِ فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَنْظُرُ إِلَيْہِ فَقَالَ لَہُ أَبَانُ مَا تَنْظُرُ إِلَيَّ أَمَا إِنَّ الْحَدِيثَ كَمَا قَدْ حَدَّثْتُكَ وَلَكِنِّي لَمْ أَقُلْہُ يَوْمَئِذٍ لِيُمْضِيَ اللہُ عَلَيَّ قَدَرَہُ
حضرت ابان بن عثمان بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے سنا،وہ فرما رہے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ فرما رہے تھے: جو بندہ ہر دن کی صبح کو اور ہر رات کی شام کو تین بار یہ دعا پڑھے اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی: (بسم اللہ الذی لا یضر مع السمہ شئی فی الارض ولا فی السماء وہو السمیع العلیم) اللہ کے نام کے ذریعے سے (پناہ مانگتا ہوں) جس کے نام کی برکت سے زمین و آسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔راوی کہتے ہیں: حضرت ابان رحمۃ اللہ علیہ کے جسم پر فالج کا اثر تھا،چنانچہ (ان سے حدیث سننے والا) آدمی ان کی طرف (تعجب سے) دیکھنے لگا۔حضرت ابان رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: میری طرف کیا دیکھتے ہو؟ حدیث اسی طرح ہے جیسے میں نے تجھے سنائی ہے،لیکن اس دن میں نے یہ دعا نہیں پڑھی تھی،اس طرح اللہ نے اپنا فیصلہ مجھ پر جاری فرما دیا۔