Sunan ibn Majah Hadith 3871 (سنن ابن ماجہ)
[3871]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّنَافِسِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَادَةُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا جُبَيْرُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَدَعُ ہَؤُلَاءِ الدَّعَوَاتِ حِينَ يُمْسِي،وَحِينَ يُصْبِحُ: ((اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ،اللہُمَّ أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَأَہْلِي وَمَالِي،اللہُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي،وَآمِنْ رَوْعَاتِي،وَاحْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ،وَمِنْ خَلْفِي،وَعَنْ يَمِينِي،وَعَنْ شِمَالِي،وَمِنْ فَوْقِي،وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي)) قَالَ وَكِيعٌ يَعْنِي الْخَسْفَ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ صبح و شام یہ دعائیں پڑھنا ترک نہیں فرماتے تھے: (اللہم انی... واعوذبک ان اغتال من تحتی) یا اللہ! بے شک میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں۔یا اللہ! بے شک میں تجھ سے معافی کا اور دین و دنیا میں اہل و عیال اور مال اسباب میں عافیت کا سوال کرتا ہوں۔یا اللہ! میرے عیبوں پر پردہ ڈال دے اور میری پریشانیوں سے مجھے امن دے۔اور میری حفاظت فرما میرے سامنے سے،میرے پیچھے سے،میری دائیں طرف سے،میری بائیں طرف سے اور میرے اوپر سے،اور میں اس بات سے بھی تیری پناہ میں آتا ہوں کہ مجھے نیچے سے اچانک پکڑ لیا جائے۔امام وکیع رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ اس سے مراد زمین میں دھنس جانا ہے۔