Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3872 (سنن ابن ماجہ)

[3872]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ ثَعْلَبَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَيْدَةَ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((اللہُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ،خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ،وَأَنَا عَلَی عَہْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ،أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ،أَبُوءُ بِنِعْمَتِكَ،وَأَبُوءُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي،فَإِنَّہُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ)) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ قَالَہَا فِي يَوْمِہِ وَلَيْلَتِہِ،فَمَاتَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ،أَوْ تِلْكَ اللَّيْلَةِ،دَخَلَ الْجَنَّةَ،إِنْ شَاءَ اللہُ تَعَالَی))

حضرت بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (اللہمَّ أنتَ ربِی،لَا إلہَ إلَّا أنتَ،خلَقْتَنی وأَنَا عبدُکَ،وأنا علَی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ ما استطعتُ،أعوذُ بِکُ مِنْ شَرِّ ما صنعْتُ،أبوءُ لکَ بنعمتِکَ عَلَیَّ،وأبوءُ لَکَ بذنبی،فاغفرْ لِی،فَإِنَّہ لَا یغفرُ الذنوبَ إلَّا أَنْتَ .) اے اللہ! تو میراب رب ہے،تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور اپنی طاقت کے مطابق میں تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں۔میں اپنے اعمال کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔میں تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں (جو مجھ پر ہے) اور اپنے گناہ کا بھی اعتراف کرتا ہوں،لہذا مجھے بخش دے۔حقیقت یہ ہے کہ تیرے سوا کوئی بھی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا۔راوی حدیث بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے دن کے وقت یا رات کے وقت یہ دعا پڑھی،پھر اسی دن یا اسی رات فوت ہو گیا تو وہ ان شاءاللہ جنت میں جائے گا۔