Sunan ibn Majah Hadith 3874 (سنن ابن ماجہ)
[3874]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَضْطَجِعَ عَلَی فِرَاشِہِ فَلْيَنْزِعْ دَاخِلَةَ إِزَارِہِ،ثُمَّ لِيَنْفُضْ بِہَا فِرَاشَہُ،فَإِنَّہُ لَا يَدْرِي مَا خَلَفَہُ عَلَيْہِ،ثُمَّ لِيَضْطَجِعْ عَلَی شِقِّہِ الْأَيْمَنِ،ثُمَّ لِيَقُلْ: رَبِّ بِكَ وَضَعْتُ جَنْبِي،وَبِكَ أَرْفَعُہُ،فَإِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْہَا،وَإِنْ أَرْسَلْتَہَا فَاحْفَظْہَا بِمَا حَفِظْتَ بِہِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص بستر پر لیٹنا چاہے تو وہ اپنے تہبند کا کنارہ کھول کر اس کے ساتھ اپنے بستر کو جھاڑ لے کیونکہ اسے معلوم نہیں کہ اس کی غیر موجودگی میں اس (بستر) پر کیا چیز آئی،پھر اپنے دائیں پہلو لیٹ کر یوں کہے: (رب! بک وضعت جنبی....عبادک الصالحین) اے میرے رب! تیری ہی توفیق سے میں نے اپنا پہلو (بستر پر) رکھا ہے اور تیری ہی توفیق سے اسے اٹھاؤں گا۔اگر تو نے میری روح (اس دوران میں) قبض کر لی تو اس پر رحم فرمانا،اور اگر تو اسے چھوڑ دے (اور قبض نہ کرے) تو اس کی اس طریقے سے حفاظت فرمانا جیسے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتا ہے۔