Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3876 (سنن ابن ماجہ)

[3876]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ،عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ: إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ أَوْ أَوَيْتَ إِلَی فِرَاشِكَ فَقُلْ: اللہُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْہِي إِلَيْكَ،وَأَلْجَأْتُ ظَہْرِي إِلَيْكَ،وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَہْبَةً إِلَيْكَ،لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَی مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ،آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ،وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ،فَإِنْ مِتَّ مِنْ لَيْلَتِكَ مِتَّ عَلَی الْفِطْرَةِ،وَإِنْ أَصْبَحْتَ أَصْبَحْتَ وَقَدْ أَصَبْتَ خَيْرًا كَثِيرًا

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے ایک آدمی سے فرمایا: جب تو سونے لگے یا فرمایا: جب تو اپنے بستر پر جائے تو کہہ: (اللہم! اسلمت وجہی الیک... ونبیک الذی ارسلت) اے اللہ! میں نے اپنا چہرہ تیرے تابع کر دیا،اور اپنی پشت تیری طرف جھکائی،اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کر دیا،ثواب میں رغبت کرتے ہوئے اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہوئے۔تیری بارگاہ کے سوا کوئی ٹھکانہ اور جائے پناہ نہیں۔میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل کی،اور تیرے اس نبی پر ایمان لایا جسے تو نے بھیجا۔پھر اگر تو اس رات میں فوت ہو گیا تو تیری موت فطرت (دین اسلام) پر ہو گی،اور اگر تجھے (خیریت سے) صبح ہو گئی تو تیری یہ صبح اس حال میں ہو گی کہ تو بہت بھلائی حاصل کر چکا ہو گا۔