Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3877 (سنن ابن ماجہ)

[3877]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ إِسْرَائِيلَ،عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ،عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَوَی إِلَی فِرَاشِہِ وَضَعَ يَدَہُ-يَعْنِي الْيُمْنَی-تَحْتَ خَدِّہِ،ثُمَّ قَالَ: ((قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ-أَوْ تَجْمَعُ عِبَادَكَ-))

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ جب بستر پر تشریف لے جاتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھ کر فرماتے: (اللہم! قنی عذابک یوم تبعث عبادک) یا فرماتے (یوم تجمع عبادک) اے اللہ! مجھے (اس دن) اپنے عذاب سے محفوظ رکھنا جس دن تواپنے بندوں کو اٹھائےگا۔یا اپنے بندوں کو جمع کرے گا۔