Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3878 (سنن ابن ماجہ)

[3878]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَيْرُ بْنُ ہَانِئٍ قَالَ: حَدَّثَنِي جُنَادَةُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ،عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَ حِينَ يَسْتَيْقِظُ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ،لَہُ الْمُلْكُ،وَلَہُ الْحَمْدُ،وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ،سُبْحَانَ اللہِ،وَالْحَمْدُ لِلَّہِ،وَلَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،وَاللہُ أَكْبَرُ،وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ،ثُمَّ دَعَا رَبِّ اغْفِرْ لِي،غُفِرَ لَہُ-قَالَ الْوَلِيدُ: أَوْ قَالَ: دَعَا اسْتُجِيبَ لَہُ-،فَإِنْ قَامَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّی،قُبِلَتْ صَلَاتُہُ

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کی رات کو آنکھ کھل گئی اور اس نے جاگ کر یوں کہا: (لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شئی قدیر سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم) اکیلے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،اس کا کوئی شریک نہیں،بادشاہی اسی کی ہے،اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔اللہ پاک ہے اور سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے،اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔اور اللہ سب سے بڑا ہے۔اور بلندیوں اور عظمتوں والے اللہ کی مدد کے بغیر نہ برائی سے بچاؤ ممکن ہے نہ نیکی کی طاقت۔پھر اس کے بعد اس نے یہ دعا کی: (رب اغفرلی) اے میرے رب! مجھے بخش دے۔تو اس کی بخشش ہو جائے گی۔(راوی حدیث) ولید بن مسلم بیان کرتے ہیں کہ یا آپ ﷺ نے یوں فرمایا: پھر دعا کرتا ہے تو اس کی دعا قبول ہو جاتی ہے۔اگر اٹھ کر وضو کرتا ہے،پھر نماز پڑھتا ہے تو اس کی نماز قبول ہوتی ہے۔