Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3879 (سنن ابن ماجہ)

[3879]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ ہِشَامٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا شَيْبَانُ،عَنْ يَحْيَی،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،أَنَّ رَبِيعَةَ بْنَ كَعْبٍ الْأَسْلَمِيَّ،أَخْبَرَہُ أَنَّہُ كَانَ يَبِيتُ عِنْدَ بَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَكَانَ يَسْمَعُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مِنَ اللَّيْلِ: سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الْہَوِيَّ،ثُمَّ يَقُولُ: سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ

حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ رسول اللہ ﷺ کے دروازے کے قریب رات گزارتے تھے۔وہ رات کے وقت رسول اللہ ﷺ کو کافی دیر تک یہ پڑھتے ہوئے سنتے: (سبحان اللہ رب العالمین) تمام جہانوں کا مالک اللہ پاک ہے۔پھر نبی ﷺ فرماتے: (سبحان اللہ وبحمدہ) پاک ہے اللہ اپنی خوبیوں اور تعریفوں سمیت۔