Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3880 (سنن ابن ماجہ)

[3880]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ،عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ،عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ إِذَا انْتَبَہَ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ: ((الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا،وَإِلَيْہِ النُّشُورُ))

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب رات کو جاگتے تو فرماتے: (الحمدللہ الذی احیانا بعد ما اماتنا والیہ النشور) اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں موت دینے کے بعد زندگی بخش دی اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔