Sunan ibn Majah Hadith 3886 (سنن ابن ماجہ)
[3886] إسنادہ ضعیف
ہارون بن ہارون: ضعیف
ولبعض الحدیث شواہد ضعیفۃ عند أبي داود (5095) وغیرہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ قَالَ: حَدَّثَنِي ہَارُونُ بْنُ ہَارُونَ،عَنِ الْأَعْرَجِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا خَرَجَ الرَّجُلُ مِنْ بَابِ بَيْتِہِ،أَوْ مِنْ بَابِ دَارِہِ،كَانَ مَعَہُ مَلَكَانِ مُوَكَّلَانِ بِہِ،فَإِذَا قَالَ: بِسْمِ اللہِ قَالَا: ہُدِيتَ،وَإِذَا قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہِ قَالَا: وُقِيتَ،وَإِذَا قَالَ: تَوَكَّلْتُ عَلَی اللہِ قَالَا: كُفِيتَ،قَالَ: فَيَلْقَاہُ قَرِينَاہُ فَيَقُولَانِ: مَاذَا تُرِيدَانِ مِنْ رَجُلٍ قَدْ ہُدِيَ وَكُفِيَ وَوُقِيَ؟
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: جب آدمی اپنے گھر کے دروازے سے باہر نکلتا ہے تو اس کے ساتھ دو فرشتے ہوتے ہیں جو اس کے ساتھ مقرر ہیں۔جب وہ کہتا ہے: (بسم اللہ) وہ کہتے ہیں: تجھے ہدایت مل گئی۔جب وہ کہتا ہے: (لا حول ولا قوۃ الا باللہ) تو وہ کہتے ہیں: تیری حفاظت ہو گئی۔جب وہ کہتا ہے: (توکلت علی اللہ) تو وہ کہتے ہیں: تو (اللہ کے سوا) دوسروں سے بے نیاز ہو گیا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پھر اسے اس کے (ساتھ رہنے والے) دو شیطان ملتے ہیں تو وہ دونوں (آپس میں) کہتے ہیں: اس شخص سے تم کیا چاہتے ہو جس کی رہنمائی کی گئی،جسے بے نیازی حاصل ہو گئی اور جس کو (ہم سے) محفوظ کر دیا گیا؟