Sunan ibn Majah Hadith 3887 (سنن ابن ماجہ)
[3887]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ،عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بَيْتَہُ فَذَكَرَ اللہَ عِنْدَ دُخُولِہِ،وَعِنْدَ طَعَامِہِ،قَالَ الشَّيْطَانُ: لَا مَبِيتَ لَكُمْ وَلَا عَشَاءَ،وَإِذَا دَخَلَ وَلَمْ يَذْكُرِ اللہَ عِنْدَ دُخُولِہِ،قَالَ الشَّيْطَانُ: أَدْرَكْتُمُ الْمَبِيتَ،فَإِذَا لَمْ يَذْكُرِ اللہَ عِنْدَ طَعَامِہِ،قَالَ: أَدْرَكْتُمُ الْمَبِيتَ،وَالْعَشَاءَ
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے نبی ﷺ سے سنا،آپ نے فرمایا: جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہوتا ہے اور داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ کا نام لیتا ہے تو شیطان (اپنے ساتھیوں سے) کہتا ہے: تمہارے لیے (یہاں) نہ رات گزارنے کی جگہ ہے نہ رات کا کھانا ہے۔اور جب وہ گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا نام نہ لے تو شیطان (اپنے ساتھیوں سے) کہتا ہے: تمہیں رات گزارنے کی جگہ مل گئی۔اور جب کھانا کھاتے وقت بھی اللہ کا نام نہ لے تو وہ کہتا ہے: تمہیں رات گزارنے کو ٹھکانا بھی مل گیا اور رات کا کھانا بھی مل گیا۔