Sunan ibn Majah Hadith 3892 (سنن ابن ماجہ)
[3892] إسنادہ ضعیف
ترمذي (3431)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ خَارِجَةَ بْنِ مُصْعَبٍ،عَنْ أَبِي يَحْيَی عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ-وَلَيْسَ بِصَاحِبِ ابْنِ عُيَيْنَةَ،مَوْلَی آلِ الزُّبَيْرِ-عَنْ سَالِمٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ فَجِئَہُ صَاحِبُ بَلَاءٍ،فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِہِ،وَفَضَّلَنِي عَلَی كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا،عُوفِيَ مِنْ ذَلِكَ الْبَلَاءِ،كَائِنًا مَا كَانَ
حضرت عبداللہ بن عمرر ضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس کو اچانک کوئی مصیبت زدہ مل جائے اور وہ (دیکھنے والا) یہ دعا پڑھ لے: (الحمدللہ الذی عافانی مما ابتلاک بہ وفضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا) ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے اس مصیبت سے عافیت میں رکھا جس میں تجھے مبتلا کیا ہے،اور اپنے پیدا کیے ہوئے بہت سے بندوں پر اس نے مجھے فضٰلت عطا فرمائی۔تو وہ اس مصیبت سے محفوظ رہے گا،خواہ کوئی سی مصیبت ہو۔