Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3907 (سنن ابن ماجہ)

[3907]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمْزَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبِيدَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدِ اللہِ مُسْلِمُ بْنُ مِشْكَمٍ،عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ،عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: إِنَّ الرُّؤْيَا ثَلَاثٌ: مِنْہَا أَہَاوِيلُ مِنَ الشَّيْطَانِ لِيَحْزُنَ بِہَا ابْنَ آدَمَ،وَمِنْہَا مَا يَہُمُّ بِہِ الرَّجُلُ فِي يَقَظَتِہِ،فَيَرَاہُ فِي مَنَامِہِ،وَمِنْہَا جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ،قَالَ،قُلْتُ لَہُ: أَنْتَ سَمِعْتَ ہَذَا مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ،أَنَا سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،أَنَا سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ

حضرت عوف بن مالک اشجعی ؓ سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: خواب تین قسم کے ہوتے ہیں: بعض خواب ڈراؤنے ہوے ہیں،(وہ) شیطان کی طرف سے انسان کو پریشان کرنے کےلیے(ہوتے ہیں) بعض ایسے ہوتے ہیں کہ انسان بیداری کی حالت میں جو کچھ سوچتا رہتا ہے،وہی کچھ خواب میں نظر آجاتا ہے۔اور بعض (خواب) وہ ہیں جو نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہیں۔حضرت مسلم بن مشکم رحمہ اللہ نے کہا: کیا آپ نے یہ بات رسول اللہﷺ سے (براہ راست) سنی ہے؟ حضرت عوف بن مالک نے فرمایا: ہاں،میں نے یہ بات رسول اللہﷺ سے خود سنی ہے۔