Sunan ibn Majah Hadith 3911 (سنن ابن ماجہ)
[3911]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَيْرِ،عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَأْسِي ضُرِبَ،فَرَأَيْتُہُ يَتَدَہْدَہُ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((يَعْمِدُ الشَّيْطَانُ إِلَی أَحَدِكُمْ فَيَتَہَوَّلُ لَہُ،ثُمَّ يَغْدُو يُخْبِرُ النَّاسَ))
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے،ایک آدمی نے نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: میں نے (خواب میں) دیکھا کہ میرا سر اڑا دیا گیا ہے۔میں نے دیکھا کہ وہ لڑھکتا جا رہا ہے۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: شیطان(بعض اوقات) کسی انسان کی طرف متوجہ ہو کر اسے (خواب میں) خوف زدہ کرتا ہے،پھر وہ (شخص) صبح لوگوں کو بتانے لگتا ہے (یہ مناسب نہیں)