Sunan ibn Majah Hadith 3912 (سنن ابن ماجہ)
[3912]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي سُفْيَانَ،عَنْ جَابِرٍ،قَالَ: أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ وَہُوَ يَخْطُبُ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ رَأَيْتُ الْبَارِحَةَ فِيمَا يَرَی النَّائِمُ،كَأَنَّ عُنُقِي ضُرِبَتْ،وَسَقَطَ رَأْسِي،فَاتَّبَعْتُہُ فَأَخَذْتُہُ فَأَعَدْتُہُ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا لَعِبَ الشَّيْطَانُ بِأَحَدِكُمْ فِي مَنَامِہِ،فَلَا يُحَدِّثَنَّ بِہِ النَّاسَ))
حضرت جابرؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبیﷺ خطبہ ارشادفرما رہے تھے کہ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! آج رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میر گلا کاٹ دیا گیا ہے اور میرا سر (جسم سے الگ ہو کر) گر گیا ہے۔میں نے اس (لڑھکتے ہوئے سر) کا تعاقب کر کے اسے پکڑ لیا اور دوبارہ (جسم پر) لگا لیا۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب کیس کے ساتھ شیطان خواب میں شرارت کرے۔تو وہ (یہ خواب) لوگوں کو ہر گز نہ بتائے۔