Sunan ibn Majah Hadith 3914 (سنن ابن ماجہ)
[3914]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ،عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَاءٍ،عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ الْعُقَيْلِيِّ،عَنْ عَمِّہِ أَبِي رَزِينٍ،أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،يَقُولُ: ((الرُّؤْيَا عَلَی رِجْلِ طَائِرٍ،مَا لَمْ تُعْبَرْ،فَإِذَا عُبِرَتْ وَقَعَتْ)) . قَالَ: وَالرُّؤْيَا جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ-قَالَ: وَأَحْسِبُہُ قَالَ-لَا يَقُصُّہَا إِلَّا عَلَی وَادٍّ أَوْ ذِي رَأْيٍ
حضرت ابو رزین (لقیط بن صبرہ عقیلی) ؓ سے مروی ہے کہ بے شک انہوں نے نبیﷺ سے سنا،آپ فرمارہے تھے: خواب کی جب تک تعبیر بیان نہ کی جائے اس وقت تک وہ (گویا) پرندے کے پاؤں میں ہوتا ہے۔جب تعبیر کردی جائے تو واقع ہوجاتا ہے۔اور فرمایا: خواب نبوت کے چالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔اور غالباً یہ بھی فرمایا: خواب صرف اسی کو سنائے جو محبت رکھنے والا یا سمجھ دار ہو۔