Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3917 (سنن ابن ماجہ)

[3917]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ،عَنِ ابْنِ سِيرِينَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا قَرُبَ الزَّمَانُ لَمْ تَكَدْ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ تَكْذِبُ،وَأَصْدَقُہُمْ رُؤْيَا أَصْدَقُہُمْ حَدِيثًا،وَرُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ))

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب زمانہ (ختم ہونے کے) قریب آجائے گا تو (اس زمانے میں) مومن کا خواب شاذو نادر ہی جھوٹ نکلے گا۔اور زیادہ سچا خواب اس کا ہوگا جو (روز مرہ زندگی میں) بات چیت میں زیادہ سچا ہے۔اور مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔