Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3923 (سنن ابن ماجہ)

[3923]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ ہِشَامٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ،عَنْ سِمَاكٍ،عَنْ قَابُوسَ،قَالَ: قَالَتْ أُمُّ الْفَضْلِ: يَا رَسُولَ اللہِ رَأَيْتُ كَأَنَّ فِي بَيْتِي عُضْوًا مِنْ أَعْضَائِكَ،قَالَ: ((خَيْرًا رَأَيْتِ،تَلِدُ فَاطِمَةُ غُلَامًا فَتُرْضِعِيہِ))،فَوَلَدَتْ حُسَيْنًا،أَوْ حَسَنًا،فَأَرْضَعَتْہُ بِلَبَنِ قُثَمٍ،قَالَتْ: فَجِئْتُ بِہِ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَوَضَعْتُہُ فِي حَجْرِہِ،فَبَالَ،فَضَرَبْتُ كَتِفَہُ،فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَوْجَعْتِ ابْنِي،رَحِمَكِ اللہُ))

حضرت قابوس بن مخارق رحمہ اللہ سے روایت ہے،حضرت ام فضل (لبابہ بنت حارث) نے فرمایا: اے اللہ کے رسول! میں نے (خواب میں) دیکھا گویا میرے گھر میں آپ کے جسم مبارک کا حصہ ہے۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: تو نے اچھی چیز دیکھی ہے۔فاطمہ کے ہاں لڑکا پیدا ہوگا تو تم اسے دودھ پلاؤ گی۔چنانچہ حضرت فاطمہ کے ہاں حضرت حسن یا حضرت حسین کی ولادت ہوئی تو انہیں ام الفضل نے دودھ پلایا جو قثم (بن عباس) سے تھا۔انہوں نے بیان فرمایا: میں انہیں (حسن یا حسین کو) لےکر نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ کی آغوش میں رکھ دیا۔بچے نے پیشاب کر دیا تومیں نے اس کے کندھے پر چپت لگائی۔نبیﷺ نے فرمایا: اللہ تجھ پر رحم کرے! تو نے میرے بیٹے کو تکلیف پہنچائی ہے۔