Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3927 (سنن ابن ماجہ)

[3927]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّی يَقُولُوا: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،فَإِذَا قَالُوہَا،عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَہُمْ وَأَمْوَالَہُمْ،إِلَّا بِحَقِّہَا،وَحِسَابُہُمْ عَلَی اللہِ عَزَّ وَجَلَّ

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں سے جنگ کروں حتیٰ کہ وہ لاإلٰہَ إلاّ اللہ کا اقرار کر لیں۔جب وہ یہ کلمہ پڑھ لیں تو انہوں نے اپنے خون اور مال مجھ سے محفوظ کر لیے،سوائے اس کے کہ اس (اقرار،یعنی کلمے اور اسلام) کا کوئی حق ہو (تو پھر لوگوں کے جان و مال میں تصرف کرنا جائز ہوگا) اور (دل کے معاملات میں) ان کا حساب اللہ عزوجل کے ذمے ہے۔