Sunan ibn Majah Hadith 3929 (سنن ابن ماجہ)
[3929]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ بَكْرٍ السَّہْمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ،عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ،أَنَّ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ،أَخْبَرَہُ أَنَّ أَبَاہُ أَوْسًا أَخْبَرَہُ،قَالَ: إِنَّا لَقُعُودٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَہُوَ يَقُصُّ عَلَيْنَا،وَيُذَكِّرُنَا،إِذْ أَتَاہُ رَجُلٌ فَسَارَّہُ،فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((اذْہَبُوا بِہِ فَاقْتُلُوہُ))،فَلَمَّا وَلَّی الرَّجُلُ،دَعَاہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: ((ہَلْ تَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ؟)) قَالَ: نَعَمْ،قَالَ: اذْہَبُوا فَخَلُّوا سَبِيلَہُ،فَإِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّی يَقُولُوا: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ،حَرُمَ عَلَيَّ دِمَاؤُہُمْ وَأَمْوَالُہُمْ
حضرت اوس بن ابو اوس حذیفہ ثقفیؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم لوگ نبیﷺ کے پاس بیٹھے تھے اور آپ ہمیں وعظ و نصیحت فرمارہے تھے کہ ایک آدمی آیا اور اس نے نبیﷺ سے چپکے چپکے بات کی۔نبیﷺ نے فرمایا: اسے لے جاؤ اور قتل کردو۔جب وہ آدمی اٹھ کر چلا تو اللہ کے رسولﷺ نے اسے بلایا اور فرمایا: کیا تو گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں۔آپ نے فرمایا: جاؤ اسے آزاد کردو۔مجھے حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں سے جنگ کوں حتیٰ کہ وہ لا إلٰہَ إلاّ اللہ کا اقرار کر لیں۔جب وہ ایسا کریں تو ان کی جانیں اور مال مجھ کلمہ توحید کا قرار کرنے والے کو قتل کرنے کی ممانعت کا بیان پر حرام ہیں۔