Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3931 (سنن ابن ماجہ)

[3931]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: ((أَلَا إِنَّ أَحْرَمَ الْأَيَّامِ يَوْمُكُمْ ہَذَا،أَلَا وَإِنَّ أَحْرَمَ الشُّہُورِ شَہْرُكُمْ ہَذَا،أَلَا وَإِنَّ أَحْرَمَ الْبَلَدِ بَلَدُكُمْ ہَذَا،أَلَا وَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ،كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ ہَذَا،فِي شَہْرِكُمْ ہَذَا،فِي بَلَدِكُمْ ہَذَا،أَلَا ہَلْ بَلَّغْتُ؟)) قَالُوا: نَعَمْ،قَالَ: ((اللہُمَّ اشْہَدْ))

حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع میں فرمایا: سنو! سب سے زیادہ احترام واالا دن تمہارا یہ دن ہے۔سنو! سب سے زیادہ احترام والا مہینہ تمہارا یہ مہینہ ہے۔سنو! سب سے زیادہ احترام والا شہر تمہارا یہ شہر ہے۔سنو! تمہارے خون اور تمہارے مال تمہارے لیے (ایک دوسرے کے لیے) اسی طرح قابلِ احترام ہیں جس طرح تمہارے اس شہر میں اس مہینے میں یہ دن۔سنو! کیا میں نے (اللہ کا حکم کما حقہ) پہنچا دیا ہے؟ حاضرین نے کہا: جی ہاں۔آپ نے فرمایا: یا اللہ! گواہ رہ۔