Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3951 (سنن ابن ماجہ)

[3951]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ،وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ رَجَاءٍ الْأَنْصَارِيِّ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْہَادِ،عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ،قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،يَوْمًا صَلَاةً،فَأَطَالَ فِيہَا،فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْنَا:-أَوْ قَالُوا:-يَا رَسُولَ اللہِ أَطَلْتَ الْيَوْمَ الصَّلَاةَ،قَالَ: ((إِنِّي صَلَّيْتُ صَلَاةَ رَغْبَةٍ وَرَہْبَةٍ،سَأَلْتُ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ لِأُمَّتِي ثَلَاثًا،فَأَعْطَانِي اثْنَتَيْنِ وَرَدَّ عَلَيَّ وَاحِدَةً،سَأَلْتُہُ أَنْ لَا يُسَلِّطَ عَلَيْہِمْ عَدُوًّا مِنْ غَيْرِہِمْ،فَأَعْطَانِيہَا،وَسَأَلْتُہُ أَنْ لَا يُہْلِكَہُمْ غَرَقًا،فَأَعْطَانِيہَا،وَسَأَلْتُہُ أَنْ لَا يَجْعَلَ بَأْسَہُمْ بَيْنَہُمْ،فَرَدَّہَا عَلَيَّ))

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ایک دن رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھی اور اسے بہت طویل فرمایا۔جب آپ ﷺ فارغ ہوئے تو صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آج آپ نے بہت لمبی نماز ادا کی ہے۔آپ نے فرمایا: میں نے طلب اور خوف والی نماز ادا کی ہے۔میں نے اللہ سے اپنی امت کے لیے تین چیزوں کی درخواست کی تھی۔اللہ تعالیٰ نے مجھے دو چیزیں عطا فرما دیں اور ایک سوال قبول نہیں فرمایا۔میں نے یہ درخواست کی تھی کہ ان پر ان کے سوا دوسرے (غیر مسلم) دشمن مسلط نہ ہوں۔اللہ نے مجھے یہ چیز عطا فرما دی۔اور میں نے اللہ سے یہ درخواست کی کہ انہیں غرق کر کے ہلاک نہ کرے۔اللہ نے مجھے یہ چیز بھی عطا فرما دی۔اور میں نے اس سے یہ سوال کیا کہ ان کی جنگ آپس میں ایک دوسرے سے نہ ہو۔اللہ تعالیٰ نے میری یہ درخواست قبول نہیں فرمائی۔