Sunan ibn Majah Hadith 3953 (سنن ابن ماجہ)
[3953]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ زَيْنَبَ،ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ،عَنْ حَبِيبَةَ،عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ،عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ،أَنَّہَا قَالَتْ: اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مِنْ نَوْمِہِ،وَہُوَ مُحْمَرٌّ وَجْہُہُ،وَہُوَ يَقُولُ: ((لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ،فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ،وَمَأْجُوجَ)) وَعَقَدَ بِيَدَيْہِ عَشَرَةً،قَالَتْ زَيْنَبُ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ أَنَہْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ: ((إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ))
ام المومنین حضرت زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ (ایک دن) نیند سے بیدار ہوئے تو آپ کا چہرہ مبارک سرخ تھا اور آپ فرما رہے تھے: ایک اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں۔عربوں کی تباہی ہے اس شر کی وجہ سے جو قریب ہے۔آج یاجوج ماجوج کی دیوار میں اتنا رخنہ پیدا ہو گیا ہے۔اور (یہ فرماتے ہوئے) آپ نے ہاتھوں سے دس کا اشارہ فرمایا۔ ام المومنین حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم تباہ ہو جائیں گے جب کہ ہمارے اندر نیک لوگ بھی موجود ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: (ہاں) جب برائی زیادہ ہو جائے گی۔