Sunan ibn Majah Hadith 3954 (سنن ابن ماجہ)
[3954] إسنادہ ضعیف
علي بن یزید: ضعیف
وأصل الحدیث صحیح بالشواہد دون قولہ: ’’إلا من أحیاہ اﷲ بالعلم‘‘
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا رَاشِدُ بْنُ سَعِيدٍ الرَّمْلِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ،عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي السَّائِبِ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ،عَنِ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((سَتَكُونُ فِتَنٌ يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيہَا مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا،إِلَّا مَنْ أَحْيَاہُ اللہُ بِالْعِلْمِ))
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (مستقبل میں) ایسے فتنے برپا ہوں گے جن میں آدمی صبح کو مومن ہو گا تو شام کو کافر ہو جائے گا (اور شام کو مومن ہو گا تو صبح کو کافر ہو جائے گا۔) مگر جسے اللہ علم کے ذریعے سے زندہ رکھے۔