Sunan ibn Majah Hadith 3961 (سنن ابن ماجہ)
[3961]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَی اللَّيْثِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ،عَنْ ہُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ،عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ،يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيہَا مُؤْمِنًا،وَيُمْسِي كَافِرًا،وَيُمْسِي مُؤْمِنًا،وَيُصْبِحُ كَافِرًا،الْقَاعِدُ فِيہَا خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ،وَالْقَائِمُ فِيہَا خَيْرٌ مِنَ الْمَاشِي،وَالْمَاشِي فِيہَا خَيْرٌ مِنَ السَّاعِي،فَكَسِّرُوا قِسِيَّكُمْ،وَقَطِّعُوا أَوْتَارَكُمْ،وَاضْرِبُوا بِسُيُوفِكُمُ الْحِجَارَةَ،فَإِنْ دُخِلَ عَلَی أَحَدِكُمْ،فَلْيَكُنْ كَخَيْرِ ابْنَيْ آدَمَ))
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت سے پہلے ایسے فتنے (رونما) ہوں گے جیسے تاریک رات کے ٹکڑے۔ان میں انسان صبح کو مومن ہو گا تو شام کو کافر ہو جائے گا اور شام کو مومن ہو گا تو صبح کو کافر ہو جائے گا۔ان (فتنوں) کے دوران میں بیٹھا ہوا کھڑے ہوئے سے،کھڑا ہوا چلنے والے سے اور چلنے والا بھاگنے والے سے بہتر ہو گا۔ان حالات میں تم اپنی کمانیں توڑ دینا،ان کی تانت کاٹ دینا اور اپنی تلواریں پتھروں پر دے مارنا۔اگر (فسادی لوگ) تم میں سے کسی کے گھر میں گھس آئیں تو آدم علیہ السلام کے دو بیٹوں میں سے اچھے بیٹے (ہابیل) کی طرح ہو جانا۔