Sunan ibn Majah Hadith 3962 (سنن ابن ماجہ)
[3962]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ،عَنْ ثَابِتٍ،أَوْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جَدْعَانَ-شَكَّ أَبُو بَكْرٍ-عَنْ أَبِي بُرْدَةَ،قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ،فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((إِنَّہَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ وَفُرْقَةٌ وَاخْتِلَافٌ،فَإِذَا كَانَ كَذَلِكَ فَأْتِ بِسَيْفِكَ أُحُدًا،فَاضْرِبْہُ حَتَّی يَنْقَطِعَ،ثُمَّ اجْلِسْ فِي بَيْتِكَ،حَتَّی تَأْتِيَكَ يَدٌ خَاطِئَةٌ،أَوْ مَنِيَّةٌ قَاضِيَةٌ))،فَقَدْ وَقَعَتْ وَفَعَلْتُ مَا قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ
حضرت ابو بردہ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے بیان کیا: بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: عنقریب فتنہ،افتراق اور اختلاف (رونما) ہو گا۔جب یہ صورت حال پیش آئے تو اپنی تلوار لے کر احد پہاڑ پر چڑھ جانا اور اسے (پہاڑ کے پتھروں پر) مار کر توڑ دینا۔پھر گھر میں بیٹھ رہنا حتی کہ تجھ تک کوئی گناہ گار ہاتھ پہنچ جائے یا فیصلہ کر دینے والی موت آ جائے۔(محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) تحقیقی فتنہ واقع ہو چکا اور میں نے وہی کچھ کیا جو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا۔