Sunan ibn Majah Hadith 3964 (سنن ابن ماجہ)
[3964]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ،وَسَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنِ الْحَسَنِ،عَنْ أَبِي مُوسَی،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا الْتَقَی الْمُسْلِمَانِ بِسَيْفَيْہِمَا،فَالْقَاتِلُ،وَالْمَقْتُولُ فِي النَّارِ))،قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ ہَذَا الْقَاتِلُ،فَمَا بَالُ الْمَقْتُولِ؟ قَالَ: ((إِنَّہُ أَرَادَ قَتْلَ صَاحِبِہِ))
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب دو مسلمان اپنی تلواریں لے کر ایک دوسرے سے (لڑنے کے لیے) ملتے ہیں تو قاتل اور مقتول (دونوں فریق) جہنم میں جائیں گے۔صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ قاتل ہے (اس لیے مجرم ہے) مقتول (کے جہنمی ہونے) کی کیا وجہ ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ بھی اپنے ساتھی کو قتل کرنا چاہتا تھا۔