Sunan ibn Majah Hadith 3965 (سنن ابن ماجہ)
[3965]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ،عَنْ أَبِي بَكْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((إِذَا الْمُسْلِمَانِ حَمَلَ أَحَدُہُمَا عَلَی أَخِيہِ السِّلَاحَ،فَہُمَا عَلَی جُرُفِ جَہَنَّمَ،فَإِذَا قَتَلَ أَحَدُہُمَا صَاحِبَہُ،دَخَلَا جَمِيعًا))
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: جب دو مسلمانوں میں سے ایک اپنے بھائی پر ہتھیار اٹھاتا ہے تو وہ دونوں جہنم کے کنارے پر ہوتے ہیں۔جب ان میں سے ایک اپنے ساتھی کو قتل کر دیتا ہے تو دونوں جہنم میں داخل ہو جاتے ہیں۔