Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3972 (سنن ابن ماجہ)

[3972]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ سَعْدٍ،عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَاعِزٍ الْعَامِرِيِّ،أَنَّ سُفْيَانَ بْنَ عَبْدِ اللہِ الثَّقَفِيَّ،قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ حَدِّثْنِي بِأَمْرٍ أَعْتَصِمُ بِہِ،قَالَ: قُلْ: رَبِّيَ اللہُ،ثُمَّ اسْتَقِمْ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ مَا أَكْثَرُ مَا تَخَافُ عَلَيَّ؟ فَأَخَذَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،بِلِسَانِ نَفْسِہِ،ثُمَّ قَالَ: ((ہَذَا))

حضرت سفیان بن عبداللہ ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے (نصیحت کی) ایک بات فرما دیجئے جس پر میں مضبوطی سے قائم رہوں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کہو: میرا رب اللہ ہے،پھر اس پر مضبوطی سے قائم رہو۔میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کو میرے بارے میں سب سے زیادہ کس چیز سے (نقصان پہنچنے کا) خوف ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے اپنی زبان مبارک کو پکڑا،پھر فرمایا: اس سے۔