Sunan ibn Majah Hadith 3975 (سنن ابن ماجہ)
[3975]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِي يَعْلَی،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ،قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عُمَرَ: إِنَّا نَدْخُلُ عَلَی أُمَرَائِنَا فَنَقُولُ الْقَوْلَ: فَإِذَا خَرَجْنَا قُلْنَا غَيْرَہُ،قَالَ: ((كُنَّا نَعُدُّ ذَلِكَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،النِّفَاقَ))
حضرت ابو شعثاءرحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،کسی نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ہم امراء (حکمرانوں) کے پاس جاتے ہیں تو ایک بات کہتے ہیں،پھر جب ہم باہر آتے ہیں تو دوسری بات کہتے ہیں۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس چیز کو ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں منافقت شمار کرتے تھے۔