Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3978 (سنن ابن ماجہ)

[3978]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَاہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمْزَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا الزَّبِيدِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّہْرِيُّ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: أَيُّ النَّاسِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((رَجُلٌ مُجَاہِدٌ فِي سَبِيلِ اللہِ بِنَفْسِہِ،وَمَالِہِ))،قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ((ثُمَّ امْرُؤٌ فِي شِعْبٍ مِنَ الشِّعَابِ،يَعْبُدُ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ،وَيَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّہِ))

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،ایک آدمی نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر سوال کیا: کون سا انسان افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں اپنی جان اور مال کے ساتھ جہاد کرنے والا۔اس نے کہا: اس کے بعد کون سا (افضل ہے)؟ آپ نے فرمایا: وہ آدمی جو کسی گھاٹی میں اللہ کی عبادت کرتا ہے،لوگوں کو اپنے شر سے بچائے رکھتا ہے۔