Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3979 (سنن ابن ماجہ)

[3979]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي بُسْرُ بْنُ عُبَيْدِ اللہِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ،أَنَّہُ سَمِعَ حُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَانِ،يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((يَكُونُ دُعَاةٌ عَلَی أَبْوَابِ جَہَنَّمَ،مَنْ أَجَابَہُمْ إِلَيْہَا قَذَفُوہُ فِيہَا))،قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ صِفْہُمْ لَنَا،قَالَ: ((ہُمْ قَوْمٌ مِنْ جِلْدَتِنَا يَتَكَلَّمُونَ بِأَلْسِنَتِنَا))،قُلْتُ: فَمَا تَأْمُرُنِي إِنْ أَدْرَكَنِي ذَلِكَ؟ قَالَ: فَالْزَمْ جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ،وَإِمَامَہُمْ،قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَہُمْ جَمَاعَةٌ،وَلَا إِمَامٌ؟ قَالَ: فَاعْتَزِلْ تِلْكَ الْفِرَقَ كُلَّہَا،وَلَوْ أَنْ تَعَضَّ بِأَصْلِ شَجَرَةٍ،حَتَّی يُدْرِكَكَ الْمَوْتُ،وَأَنْتَ كَذَلِكَ

حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کچھ لوگ ہوں گے جو جہنم کے دروازوں پر کھڑے ہو کر لوگوں کو (جہنم کی طرف) بلائیں گے۔جو شخص ان کی بات مانے گا وہ اسے جہنم میں پھینک دیں گے۔میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمیں ان کے اوصاف (اور علامات) بتا دیجئے۔آپ نے فرمایا: وہ ہم ہی میں سے کچھ افراد ہوں گے اور ہماری زبانوں ہی میں بات کریں گے۔میں نے کہا: اگر مجھے (ان کا) یہ زمانہ ملے تو آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: مسلمانوں کی اجتماعیت اور ان کے امام کے ساتھ پیوستہ رہنا۔اگر ان کی اجتماعیت نہ ہو اور کوئی نہ (متفقہ) امام ہو تو ان سب فرقوں سے الگ رہنا اگرچہ تجھے کسی درخت کی جڑ چبانی پڑے حتی کہ تجھے اس حال میں موت آ جائے۔